سماج وادی پارٹی کے لیڈر نریش اگروال نے آج کہاکہ پناما لیک معاملے میں بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں جن کا نام حکومت کو بتانا چاہئے۔
مسٹر اگروال نے راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہونے کے بعد اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہاکہ
حکومت کے پاس پناما لیگ معاملے میں ملوث لوگوں کے نام ہیں جس کا انکشاف کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے کالے دھن کو پناما میں جمع کیا اور پھر راست غیرملکی سرمایہ کاری کے ذریعہ اس پیسے کو ہندستان لایا گیا۔